جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو)کے علی انور انصاری نے آج راجیہ سبھا میں
حکومت سے ریہڑی پٹری والوں کے کاروبار کے لئے بنائے گئے قانون کو نافذ کرنے
کا مطالبہ کیا۔مسٹر علی انور انصاری نے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ
شہروں میں ریہڑی پٹری والوں کے کاروبار کے لئے کسی
مقام کا تعین نہیں کیا
گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اور کارپوریشن کے ملازمین ان سے غیر قانونی
وصولی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی سابقہ حکومت کے دوران ریہڑی پٹری والوں کے لئے
قانون بنایا گیا تھا، اس کے تحت ان کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے کے لئے سروے
کرایا جانا تھا، جو اب تک نہیں کرایا گیا ہے۔